• news

قصور کی نادیہ میر مقبوضہ کشمیر سے پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی پاکستانی طالبہ بن گئی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان کی نادیہ میر نے مقبوضہ کشمیر سے تعلیم مکمل کر  کے تاریخ رقم کر دی۔ قصور کی 31 سالہ نادیہ نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مقبوضہ کشمیر سے حاصل کی۔ نادیہ مقبوضہ کشمیر میں تعلیم حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی لڑکی ہے۔ نادیہ کا مضمون کشمیر میں سلطنت کے دور میں سائنس، ٹیکنالوجی، فن اور زبان کا فروغ تھا۔ سائوتھ ایشیا فائونڈیشن پروگرام کے تحت نادیہ نے 4 سال تک مقبوضہ وادی میں تعلیم حاصل کی۔ نادیہ کو مقبوضہ وادی میں تعلیم کیلئے خصوصی ویزا جاری کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے نادیہ میر نے کہا  یونیورسٹی جاتی تو لوگ میری طرف اشارہ کرتے کہ میں پاکستان سے آئی ہوں، اس سے حوصلہ بڑھتا۔ پاکستان اور بھارت کو ویزا پابندیاں نرم کرنی چاہئیں۔ ویزا پابندیاں نرم ہونگی تو نہ صرف لوگ مل جل کر رہ سکیں گے بلکہ تعلیم بھی حاصل کر سکیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن