رفیق تارڑ کی پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ کا مشرف کیخلاف یکطرفہ کارروائی کا حکم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت محمد رفیق تارڑ کی رٹ پٹیشن پر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت مارچ تک ملتوی کر دی۔ رٹ پٹیشن میں کہا گیا کہ یہ قرار دیا جائے کہ پرویز مشرف کبھی پاکستان کے صدر نہیں رہے بلکہ محمد رفیق تارڑ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے حلف اٹھانے والے دن تک پاکستان کے آئینی صدر رہے ہیں۔ پٹیشن میں صدارتی تنخواہ اور پنشن کے بقایا جات کا مطالبہ واپس لے لیا گیا ہے۔