مسلم لیگ ن نے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
کراچی (وقائع نگار) مسلم لیگ نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا جس پر ردعمل دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے امید ظاہر کی ہے کہ عدلیہ اس پٹیشن کو یکسر مسترد کر دے گی۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2013ء کے خلاف درخواست مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان اﷲ مروت نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی۔ مسلم لیگ رہنما کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں آرڈیننس کا اجرا سندھ اسمبلی کی توہین ہے۔ پیپلز پارٹی ہر حال میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج اپنے حق میں چاہتی ہے، اگر ایسے ہی کامیابی حاصل کرنی ہے تو پیپلز پارٹی اپنی کامیابی کا بھی آرڈیننس جاری کر دے۔