• news

عدلیہ نے اپنی راہ متعین کر لی، کوئی شب خون نہیں مار سکے گا: افتخار چودھری

اٹک (نامہ نگار) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ عدلیہ نے اپنی راہ متعین کر لی ہے، آمریت کا خواب دیکھنے والوں کے خواب ہمیشہ کے لئے چکنا چور کر دیئے اب کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں ہو گی، جمہوریت کی مضبوطی میں وکلا کی قربانیاں بھی شامل ہیں۔ جمعرات کو سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بنچ شیخ احسن الدین کے گھر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں اصل چیز اداروں کی مضبوطی ہے عدلیہ نے اپنی کارکردگی کی بنا پر اپنا لوہا تسلیم کروا لیا ہے، جمہوریت آج جس طرح مضبوط ہے اس میں وکلا کی قربانیاں شامل ہیں، اس موقع پر صحافی کی جانب سے کئے گئے سیاسی نظام کی بہتری کے لئے کچھ کرنے کا سوال مسکرا کر ٹال گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن