ڈی جی نیب کو گمنام شکایت کے تحت لگے الزامات سے بری الذمہ قرار دیدیا گیا
اسلام آباد (نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب راولپنڈی صبح صادق کوگمنام شکایت کے تحت لگنے والے الزامات سے بری الذمہ قرار دیدیا گیا، نیب ہیڈ کواٹر نے ڈی جی نیب کیخلاف گمنام شکایت کو نمٹاتے ہوئے انہیں الزمات سے بری الذمہ قرار دیدیا، ڈی جی نیب راولپنڈی پر مضاربہ سکینڈل اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں کرپشن کرنے کے الزامات سے کلیئر کر دیا۔ شکایت کے بعد ڈی جی نیب راولپنڈی صبح صادق کی جانب سے نیب ہیڈکواٹر کو ایک مراسلہ تحریر کیا گیا جس میں ان پر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد اور پی ایچ اے میں ہونے والی کرپشن پر انکی زیر نگرانی تحقیقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی شکایات کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہے۔ اگر شکایت کنندہ کے الزامات درست ہیں تو اسے اخلاقی طور پر اپنا نام سامنے لانا چاہئے تھا۔