• news

محروم و مظلوم عوام کے مسائل وہی حل کر سکتا ہے جس نے ویسے حالات دیکھے ہوں: الطاف حسین

لندن (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ غربت و مہنگائی اور دیگر مسائل کا شکار پاکستان کے محروم و مظلوم عوام کے مسائل وہی حل کر سکتا ہے جس نے ان مسائل کا سامنا کیا ہو۔ انہوں نے یہ بات لاہور اور ملتان میں ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے عہدیداروں اور کارکنوں سے فون پر بیک وقت گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا  جن لوگوں نے غربت نہ دیکھی ہو جنہوں نے فاقہ کشی اور تنگدستی کا کرب نہ جھیلا ہو وہ غریب و تنگدستی کا کرب نہیں سمجھ سکتے جو عالیشان محلات میں رہتے ہوں اور جو پیدا ہوتے ہی منہ میں سونے کا چمچہ لیتے ہوں وہ کچے گھروں اور ٹوٹی پھوٹی جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے مسائل نہیں سمجھ سکتے اور جو لوگ مسائل نہیں سمجھ سکتے وہ مسائل حل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ایم کیو ایم سنٹرل اور جنوبی پنجاب کے عہدیداروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن