البدر مجاہدین کا عبدالقادر ملا کی پھانسی کا بدلہ بھارت سے لینے کا اعلان
سرینگر (این این آئی) سرکردہ عسکری تنظیم البدر مجاہدین نے عبدالقادر ملا کی شہادت کا بھارت سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو میں البدر مجاہدین کے سربراہ بخت زمین نے کہا کہ البدر سے تعلق اور پاکستان سے وفا کے جرم میں بھارت نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت سے جوظلم عظیم کرایا ہے اس کا بدلہ جلد بھارت سے اس کی سر زمین پر لیں گے۔
، البدر نہ تو بنگلہ دیش کے خلاف ہے اور نہ ہی بنگلہ دیشی عوام کے خلاف، بنگالی ہمارے جسم کا حصہ اور مسلمان بھائی ہیں ہم اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی اور اسلام پسند قوتیں بھارت کو کانٹے کی طرح کھٹکتی ہیں کیونکہ وہ بنگلہ دیش کو بھارتی کالونی بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقادر ملا کی شہادت سے پاکستان دوست تحریکوں کو تقویت ملی، البدر سے متعلق بھارت نواز اور اسلام دشمن قوتیں جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے سورج کے سامنے انگلی نہیں رکھ سکتے یہ صاحب کردار اور باعمل مجاہدین تھے جنہوں نے پاکستان اور اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جان ومال اور مائوں بہنوں کی عزتیں تک قربان کردیں۔ پاکستان کو توڑنے والی جماعت قومی اسمبلی میں پاکستان کو جوڑنے والوں کے خلاف قراردادوںکی مخالفت کرکے ہنوز ملک دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے۔