• news

عراق :3 خودکش دھماکے ‘ فائرنگ ‘36 زائرین ‘ ایک ہی خاندان ک 5 افراد سمیت 41 جاں بحق

بغداد (این این آئی+ اے ایف پی) عراق میں 3 خود کش حملوں  اور فائرنگ کے سبب 36 زائرین اور ایک ہی خاندان کے 5  افراد سمیت 41 افراد جاں بحق اور 90  زخمی ہو گئے۔ وزیراعظم نور المالکی نے آئے روز ملک بھر میں اور خصوصاً زائرین پر حملوں بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سکیورٹی حکام کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو حکام نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے جنوبی علاقے  درا میں ایک خیمے میں حملہ کیا جہاں سے کربلا جانے والے زائرین ٹھہرے ہوئے تھے سکیورٹی حکام  کے مطابق حملے میں 20 جاں بحق 40 زخمی ہوئے ادھر ابوغریب کے علاقے میں فوجی یونیفارم پہنے افراد نے گھر میں فائرنگ کرکے القاعدہ ملیشیاء کے مخالف قبائلی اس کی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا۔ جنوبی بغداد کے علاقے یوسفیہ میں خود کش حملے سے 8 افراد جاں بحق 32 زخمی، لطیفیہ میں خود کش حملے میں 8 زائرین  مارے اور 18 زخمی ہوگئے مارے جانیوالوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے ۔ پونے 3 ماہ میں جاں بحق صحافیوں کی تعداد 7 ہو گئی ہسپتالوں میں زخمیوں میں بچے اور معمر شہری بھی شامل ہیں اے ایف پی کے مطابق دوسرے برس میں 6550 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن