• news

امریکی ناراضگی کے باعث حکمران طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: سمیع الحق

لاہور (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکمران امریکہ کی ناراضگی کے خطرے کے باعث طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں‘ مسلم لیگ ن کی حکومت ڈرون حملوں پر دوٹوک موقف اختیار کرے تو امریکہ کو حملہ کرنے کی جرات نہیں ہو گی مگر بدقسمتی سے حکمران ملک نہیں بلکہ اپنا اقتدار بچا رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا ہم ماضی کے حکمرانوں کی طرح نواز شریف کی حکومت بھی امریکہ کو کسی صورت ناراض نہیں کرنا چاہتی، یہی وجہ ہے کہ حکمران طالبان سے مذاکرات میں بھی سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوںنے کہا جب تک حکمران ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے نہیں کریںگے اس وقت تک ملک دہشت گردی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانا ممکن نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن