قرارداد منظور کر کے ساری دنیا نے ڈرون حملوں کو غیرقانونی قرار دیدیا: شیخ رشید
قرارداد منظور کر کے ساری دنیا نے ڈرون حملوں کو غیرقانونی قرار دیدیا: شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن+ آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کیخلاف قرارداد کی منظوری سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ساری دنیا نے ڈرون حملوں کو غیرقانونی قرار دیدیا ہے۔ حکومت کو اب ڈرون گرانا چاہئے، عمران خان نے صرف چار حلقوں کی دُم پر پاﺅں رکھا ہے جس سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، مسلم لیگ (ن) میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہارپارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا جس پارلیمنٹ میں 35 میں سے 28 سوالوں کا جواب نہیں آتا اس پارلیمنٹ کا اللہ ہی حافظ ہے۔
شیخ رشید