دبئی: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بونس میں 30 سے سو فیصد اضافہ
دبئی: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بونس میں 30 سے سو فیصد اضافہ
دبئی (آن لائن) متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی کی حکومت نے شہرکے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، مراعات اور بونس میں تیس سے سو فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی کی حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ملازمین کا حکومت پراعتماد بھی بڑھے گا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور یو اے ای اے کے ولی عہد شہزادہ الشیخ حمدان بن راشد آل مکتوم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی حکومتی اجلاس میں دبئی کے 32 سرکاری محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
تنخواہ/ اضافہ