• news
  • image

قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے غیر ملکی شدت پسندوں سے روابط کے الزامات‘ مصر کے معزول صدر مرسی کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ

قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے غیر ملکی شدت پسندوں سے روابط کے الزامات‘ مصر کے معزول صدر مرسی کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ

 قا ہرہ (آن لائن) مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے خلاف ’دہشت گردی‘ کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ ان پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور غیر ملکی شدت پسند تنظیموں سے ساز باز کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے دیگر اعلیٰ رہنماو¿ں کے خلاف ایک نیا مقدمہ چلایا جائے گا۔ استغاثہ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد مرسی نے فلسطینی تنظیم حماس، حزب اللہ، ایرانی پاسداران انقلاب اور دیگر عسکری گروپوں کے ساتھ مل کر سازش کی ، مرسی اور دیگر 35رہنماو¿ں نے ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک تشکیل دیا، جس کے خطے کے دیگر جہادی گروپوں سے بھی روابط تھے۔ان پر بھی مقدمہ چلے گا۔ ادھر مصر کے ایک سینئر فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان کے پاس مبینہ طور پر اس گفتگو کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے، جو دورہ پاکستان کے دوران محمد مرسی اور القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے معاونین کے مابین ہوئی۔اخوان کے وکیل نے کہا یہ سراسر سیاسی مقدمہ ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن