پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک فصل ربیع کیلئے قرضہ جات کا تیز اجراءجاری رکھے گا: ڈاکٹر عامر احمد
پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک فصل ربیع کیلئے قرضہ جات کا تیز اجراءجاری رکھے گا: ڈاکٹر عامر احمد
لاہور ( کامرس رپورٹر ) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی جانب سے فصل ربیع 2013-14 ءکیلئے قرضہ جات کا اجراءتیزی سے جاری ہے۔ بینک یہ قرضہ جات کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعہ چھوٹے کاشتکاروں میں تقسیم کر رہا ہے۔ اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر عامر احمد نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بینک 17 دسمبر 2013ءتک مذکورہ فصل کیلئے 2443 کوآپریٹو سوسائٹیز کے 15723 ممبران / کاشتکاروں میں 44 کروڑ 16 لاکھ 37 ہزار 68 روپے کے قرضہ جات تقسیم کر چکا ہے۔ اور بینک 17 دسمبر 2013 ءتک فصل خریف 2013 ءکی وصولی کے سلسلہ میں 46 کروڑ 56 لاکھ 66 ہزار 712 روپے کی وصولی کر چکا ہے واضح رہے کہ بینک 31 دسمبر 2013ءتک فصل ربیع 2013-14ءکیلئے 2 ارب 30 کروڑ روپے کے قرضہ جات جاری کرے گا۔