کشف فاﺅنڈیشن اور جوبلی لائف انشورنس کے درمیان مائیکرو ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ
کشف فاﺅنڈیشن اور جوبلی لائف انشورنس کے درمیان مائیکرو ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کے معروف مائیکرو فنانس ادارے کشف فاﺅنڈیشن اور جوبلی لائف انشورنس کے درمیان کم آمدنی والے علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کلائنٹس اور ان کے خاندان کے افراد کیلئے مائیکرو ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خواتین کو چھوٹے کاروبار بڑھانے کیلئے مالیاتی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کشف فاﺅنڈیشن نے اپنی کلائنٹس کو منفرد اور جدید سہولت پیش کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی بار مائیکرو ہیلتھ انشورنس کی سہولت متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے تمام کشف کلائنٹس اور ان کے خاندان کے افراد کیلئے طبی کیمپس‘ ایمبولینس سروس‘ آﺅٹ ڈور طبی سہولت‘ روزگار کے نقصان کے ازالے اور ہسپتال میں داخلے پر علاج معالجے کی مفت سہولت حاصل ہو سکے گی۔ معاہے پر دستخط کی تقریب کشف فاﺅنڈیشن کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر روشانے ظفر‘ چیف آپریشنل آفیسر کامران عظیم‘ چیف فنانشل آفیسر شہزاد اقبال جبکہ جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر جاوید احمد صاحب شریک تھے۔