• news

اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں: افتخار علی ملک

اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں: افتخار علی ملک

 لاہور (پ ر) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پانچ ماہ کی معاشی کارکردگی پر تفصیلی سے روشنی ڈالی جسے دیکھ کر احساس ہوا کہ پاکستان معاشی بحران سے باہر آ رہا ہے اور معاشی پالیسیاں بزنس دوستانہ بنائی جا رہی ہیں۔ یہ بات چیئرمین بزنس مین پینل افتخار عیل ملک نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جس کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی ریٹنگ منفی 34 سے کم ہو کر مثبت 2 پر آ گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم صحیح راستے پر گامزن ہے اور جو بین الاقوامی ادارے پاکستان کو معاشی امداد ینے سے کتراتے تھے وہ اب ناصرف معاشی امداد دے رہے ہیں بلکہ اپنے سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جو کہ پاکستان کی معیشت کیلئے بہتر ہے کہ انڈیا چین اور دوسرے ممالک کی معاشی ترقی قرضوں کی وجہ سے وجود میں نہیں آئی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی وجہ سے ان ممالک نے معاشی ترقی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن