سوئی ناردرن نے گیس قلت کا بہانہ بنا کر قوم کو دھوکہ دیا: غیاث پراچہ
سوئی ناردرن نے گیس قلت کا بہانہ بنا کر قوم کو دھوکہ دیا: غیاث پراچہ
لاہور(نیوزرپورٹر)چئیرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ سوئی نادرن نے گیس کی قلت کا بہانہ بنا کر قوم سے دھوکہ کیا اور اپنے مفادات پورے کئے۔گیس کی کمی کا رونا رونے والوں نے بندش کے گیارہ روز بعد صنعت کو اچانک سپلائی بحال کر دی مگر یہ نہیں بتایا کی اضافی گیس آئی کہاں سے۔صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال ہونے کے باوجودپائپ لائنوں میں 3000پیک گیس موجود ہے مگر عوام کو پھرسی این جی بھی محروم رکھا جا ر رہا ہے۔وزیر اعظم مداخلت کرکے عوام کو بیوروکریسی کے چنگل سے بچائیں نو ماہ گیس سپلائی کے معاہدہ والے شعبوں کو گیس دینا اور بارہ ماہ کے معاہدوں والے شعبہ کو محروم رکھنا سازش ہے کیونکہ سی این جی شعبہ کے پاس گیس کا کوئی متبادل نہیں۔