• news

پنجاب حکومت کسانوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے:فرخ جاوید

پنجاب حکومت کسانوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے:فرخ جاوید

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویدنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوںکا معیار زندگی بہتربنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ سپلائی چین مینجمنٹ کا منصوبہ زرعی ولائیو سٹاک مصنوعات کی لاگت اور پوسٹ ہارویسٹ نقصانات کو کم کرنے کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ بات زرعی و لائیوسٹاک مصنوعات کی سپلائی چین میں بہتری کے منصوبہ سے متعلقسٹیرنگ کمیٹی کے 14ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ چیف کوآرڈینیٹر سپلائی چین مینجمنٹ پراجیکٹ نے اجلاس کوبتایا کہ منصوبہ کے تحت مکمل قابل شناخت آلو اور کینو کی برآمد شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت ملائشیا کوہر ماہ 12کنٹینرز برآمد کرنے کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گلوبل گیپ سرٹیفیکیشن کے لیے چاول کے9، آلو کے 11، ٹماٹر و تربوزکے9، آم کے 2 اورمٹن و بیف کے3 درخواست گزاروں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن