• news
  • image

غلطیوں پر معافی مانگتا ہوں، عوام فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت کریں: مشرف

غلطیوں پر معافی مانگتا ہوں، عوام فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت کریں: مشرف

اسلام آباد (بی بی سی اردو) پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے ملک کے عوام سے اپنے 9 سالہ دور حکومت میں کی گئی غلطیوں پر معافی مانگ لی۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں مزید تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو بھی فیصلے کئے تھے وہ خلوص نیت سے کئے تھے۔ اگر کچھ لوگوں کو انکے فیصلے غلط لگتے ہوں تو اس کیلئے وہ معافی مانگتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں کئے گئے اقدامات پر معافی مانگی ہے۔ پرویز مشرف نے مزید کہا کہ جو کچھ کیا وہ پاکستان کیلئے کیا اور اس بات پر فخر ہے۔ ملک کو درپیش حالیہ مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور خراب معیشت پاکستان کے اہم ترین مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضے مانگنے والی حکومتوں کی کوئی عزت نہیں کرتا۔ پرویز مشرف نے پاکستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت کریں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ وہ طالبان سے مذاکرات کے بھی حامی ہیں۔
پرویز مشرف

epaper

ای پیپر-دی نیشن