پاکستان اور بھارت تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق ہو گئے : حکام وزارت تجارت
پاکستان اور بھارت تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق ہو گئے : حکام وزارت تجارت
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان اور بھارت تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ حکام وزارت تجارت کے مطابق پہلے مرحلے میں بھارت میں سیکرٹری سطح کے تجارتی مذاکرات ہونگے۔ مذاکرات جنوری کے آخر یا فروری میں متوقع ہیں۔ مذاکرات کا سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں سے رکا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان آخری تجارتی مذاکرات ستمبر 2012ءمیں ہوئے تھے۔
تجارتی مذاکرات