پاکستان توڑنا نہیں چاہتے مگر ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے: محمود اچکزئی
سوات (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے لیکن ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔ سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں مجاہد بناکر لڑایا جاتا ہے تو دوسری جانب دہشت گرد بناکر پیش کیا جاتا ہے ہمارا وطن خیرات میں نہیں ملا جس ملک میں انصاف نہ ہو وہاں گھر جلتے ہیں دعوے سے کہتا ہوں کہ چند اراکین اور اختیار دیا جائے تو امن قائم کرکے دکھائوں گا۔