• news

ججز نظر بندی کیس: مشرف کی سکیورٹی سے متعلق پولیس رپورٹ پر عدالت کا اظہار برہمی ‘ دوبارہ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ججز نظربندی کیس میں پولیس کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کی سکیورٹی سے متعلق آئی جی کے دستخط کے بغیر رپورٹ پیش کرنے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس کو دستخطوں کے ساتھ دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے گذشتہ روز ججز نظربندی کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو پولیس نے سابق صدر پرویز مشرف کی سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس پر آئی جی کے دستخط نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی کے دستخط کے ساتھ دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ وزارت داخلہ نے مشرف کی سکیورٹی سے متعلق جواب د اخل کرنے کیلئے مزید مہلت مانگ لی، جس پر فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن