برازیل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک
برازیلیا (آن لائن) برازیل کے ایک دیہی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے6 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں پیش آیا۔ دوسری جانب شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں رہائشی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ 77 افراد لاپتہ ہیں۔