• news

طاہر القادری کا مہنگائی، بےروزگاری کے خلاف 29 دسمبر کو لاہور میں احتجاجی ریلی کا اعلان

طاہر القادری کا مہنگائی، بےروزگاری کے خلاف 29 دسمبر کو لاہور میں احتجاجی ریلی کا اعلان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آئین کے آرٹیکل 38 کے نفاذ اور مہنگائی، لاقانونیت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، لوٹ مار، کرپشن، لاقانونیت کے خلاف اور آئین کے آرٹیکل 38 کے نفاذ کے لئے 29 دسمبر کو لاہور میں ریلی نکالی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا عوام انقلاب کے لئے تیار رہیں۔ ایک کروڑ لوگ پرامن انقلاب کے لئے جلد سڑکوں پر ہوں گے، حکومت نوجوانوں کو قرض خور بنا رہی ہے۔صنعتکار جب حکمران بن جائیں تو ملک کی خیر نہیں ہو گی۔پہلے انتخابی اصلاحات کے لئے دھرنا دیا تھا، اب انقلاب کے لئے نکلیں گے۔


طاہر القادری

ای پیپر-دی نیشن