مسئلہ کشمیر اور کشمیر سے متعلق پاکستان کے م¶قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: حمید گل
مسئلہ کشمیر اور کشمیر سے متعلق پاکستان کے م¶قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: حمید گل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایکس سروس مین سوسائٹی کے سربراہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کے حل کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی موجود ہیں ۔ مسئلہ کشمیر اور کشمیر کے متنازعہ ہونے پر پاکستان کے مﺅقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے سیکرٹری دفاع کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بات کہی جس میں سیکرٹری دفاع نے کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے دیوار کی تعمیر پر ریمارکس دیئے تھے۔ حمید گل نے کہا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ اس مسئلہ کے حل کیلئے پاکستان نے بھرپور سفارتی و سیاسی کوششیں کی ہیں لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی آڑے آ رہی ہے۔
حمید گل