• news

قومی امام احمد رضاؒ کانفرنس کل الحمرا ہال میں ہو گی

قومی امام احمد رضاؒ کانفرنس کل الحمرا ہال میں ہو گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کنزالایمان سوسائٹی کے زیراہتمام 23 ویں سالانہ قومی امام احمد رضا کانفرنس کل پیر 23 دسمبر ایک بجے دن الحمرا ہال نمبر 1 میں منعقد ہو گی جس کی صدارت پیر منیر احمد یوسفی کریں گے۔ کانفرنس سے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، اوریا مقبول جان، سجاد میر، علامہ راغب حسین نعیمی، علامہ شہزاد احمد، محمد ضیاءالحق نقشبندی خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس میں قاری زوار بہادر، پیر سردار احمد، پیر سیّد مظفر شاہ، علامہ خادم حسین رضوی، مولانا محمد نواز نقشبندی، مولانا سومرو القادری مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن