• news

حکمران چاروں صوبوں میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر قومی ریفرنڈم کرائیں: اختر ڈار

حکمران چاروں صوبوں میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر قومی ریفرنڈم کرائیں: اختر ڈار

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے قوم کو کشن گنگا ڈیم کا کیس جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ڈیم کا مقدمہ تو جیت لیا مگر پاکستان کو آبی وسائل کے ساتھ ساتھ ملک میں موجود کھربوں ملین ڈالر کے قدرتی وسائل کو بھی بروئے کار لانے کیلئے حکمت عملی اپنا نا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب پوری قوم حکمرانوں سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا فوری مطالبہ کر رہی ہے اگر حکمرانوں کو اس ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے چاہئے تو وہ چاروں صوبوں میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر قومی ریفرنڈم کا اعلان کرایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن