• news

نیشنل بینک کوآپریٹو سوسائٹی کے 842 افسران 30 سال سے پلاٹ سے محروم

نیشنل بینک کوآپریٹو سوسائٹی کے 842 افسران 30 سال سے پلاٹ سے محروم

لاہور(سٹی رپورٹر) 1983 میں وجود میں آنے والی نیشنل بنک آف پاکستان آفیسرز کوآپریٹو سوسائٹی کے842 ممبران 30سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی اپنے پلاٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ جس کے ذمہ دار سوسائٹی کے سابقہ اور موجودہ عہدیدار ہیں جن کی نظریں ڈی ایچ اے فیز فور کے عقب میں واقعہ اس قیمتی زمین کو ہڑپ کرنے پر لگی ہیں، ابتدائی طور پر نیشنل بنک کے سوسائٹی کے ممبر آفیسران کو 10 مرلے کے پلاٹ دیئے جانے تھے تاہم کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے سوسائٹی کے ترقیاتی کاموں کو مسلسل تاخیر کا شکار کیا جاتا رہا ہے۔ اس کے لیے ابتدائی طور پر تقریباً 22 کروڑ روپے کی خطیر رقم سوسائٹی کے اکاﺅنٹ میں اب بھی موجود ہے۔ جس کا منافع 2کروڑ روپے سے زائد بنتا ہے جس کو ناجائز اخراجات اور سوسائٹی کے انتظامی امور کے بہانے ہڑپ کر کے ضائع کردیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن