• news

شیعہ سنی فساد برپا کرنے کی سازش ہو رہی ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

شیعہ سنی فساد برپا کرنے کی سازش ہو رہی ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہماری معیشت تباہ و برباد کر کے رکھ دی ہے اور حکمران بجائے اس کے راستے کی رکاوٹ بنیں اس کے ممد و معاون بنے ہوئے ہیں۔ ہر حکومت اقتدار میں آنے سے پہلے دعوے کرتی ہے کہ قرضے نہیں لیں گے لیکن پہلی حکومتوں سے زیادہ قرضے لیتے ہیں۔ پچھلی حکومت نے کرپشن کا سلسلہ جہاں سے چھوڑا تھا‘ موجودہ حکومت نے اس سے آگے شروع کیا ہے۔ اپنے دین اور مذہب پر چلنے اور عمل پیرا ہونے کو شدت پسندی کا نام دے دیا جاتا ہے۔ اب ایک پلاننگ اور منصوبے کے تحت شیعہ سنی کو آپس میں لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جس کیلئے بند باندھنے کی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن