• news

چودھری نثار کے بیانات حکومت کے آمرانہ مائنڈ سیٹ کا ثبوت ہیں: اشرف بھٹی

چودھری نثار کے بیانات حکومت کے آمرانہ مائنڈ سیٹ کا ثبوت ہیں: اشرف بھٹی

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران اور ان کے ساتھی پارلیمانی آداب سے نابلد ہیں، چودھری نثار علی خان کے ریمارکس نے حکومت کے آمرانہ مائنڈ سیٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا، نام نہاد منتخب حکمرانوںکی رعونیت اور فرعونیت پرویز مشرف کی آمریت سے بدتر ہے۔ اگر حکمران جماعت نے 11 مئی 2013ءکے عام انتخابات میں دھاندلی نہیں کی تو وہ انگوٹھوں کے نشانات کی جانچ سے کیوں ڈر اور بھاگ رہے ہیں۔


 مسلم لیگ (ن) کا مینڈیٹ جعلی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن