• news
  • image

سعد رفیق ہمارے احتجاج سے خوفزدہ ہیں، عوام سے زیادہ شریف خاندان کے وفادار ہیں: شیریں مزاری

سعد رفیق ہمارے احتجاج سے خوفزدہ ہیں، عوام سے زیادہ شریف خاندان کے وفادار ہیں: شیریں مزاری

اسلام آباد (اے این این) تحرےک انصاف کی مرکزی سےکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شےرےں مزاری نے مسلم لےگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفےق کے لاہور مےں تحرےک انصاف کے جلسے اور قےادت کے خلاف بےان پر شدےد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعد رفےق تحرےک انصاف کے احتجاجی مظاہرے سے خوفزدہ ہےں تو انہےں اپنی حکومت کو مہنگائی کے ذرےعے عوام کے معاشی قتل عام کا سلسلہ بند کرنے کا مشورہ دےنا چاہئے۔ انکا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ اور پروےز رشےد کے بعد سعد رفےق نے بھی عوام کے مسائل کو ترجےح دےنے کی بجائے شرےف خاندان سے وفاداری نبھانے کیلئے خرافاً انداز بےان کا سہارا لےا ہے اور ےوں محسوس ہوتا ہے کہ وزےراعظم نے پوری کابےنہ کو حکومت چلانے کی بجائے بد زبانی کے ذرےعے حزب اختلاف کو خوفزدہ کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
شیریں مزاری

epaper

ای پیپر-دی نیشن