• news

بلوچستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 4ڈی سی تبدیل

بلوچستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 4ڈی سی تبدیل

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے رانا نصیر احمد کو سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کرکے خلیق کیانی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ طارق زہری کو ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرلز تعینات کردیا گیا جبکہ سعید بلوچ کو محکمہ مائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ افتخار حسین کو چیف انسپکٹر مائنز تعینات کردیا گیا‘ محمد فاروق کو محکمہ مائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ تعیناتی کے منتظر یاسر خان کو ڈپٹی کمشنر زیارت ‘ طلحہ حسین فیصل کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی تعینات کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ماشکیل نعیم بارزئی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ظفر بلوچ کو اسسٹنٹ کمشنر موسیٰ خیل تعینات کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے خادم حسین کو ڈپٹی کمشنر ہرنائی تعینات کرنے کے علاوہ سہیل انور کو اے ڈی سی ریونیو ہرنائی تعینات کردیا۔
بلوچستان/ تبادلہ

ای پیپر-دی نیشن