گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 16 سبزیوں اور 9 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 16 سبزیوں اور 9 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 16 سبزیوں، 9 پھلوں اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کلو آلو نیا 24 روپے، پیاز 33 روپے، ادرک چائنہ 206 روپے، پالک 15 روپے، بینگن 25 روپے، بند گوبھی 18 روپے، کریلے 64 روپے، مٹر 38 روپے، بھنڈی 94 روپے اور ایک کلو شلجم کی قیمت ایک روپے اضافے سے 13 روپے ہو گئی۔ایک درجن کینو کی قیمت 48 روپے ہوگئی۔ ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 11 روپے اضافے کیساتھ 210 روپے ہوگئی۔
سبزیاں/ قیمتیں