بھارت کی ایک اور اشتعال انگیزی، دریائے جہلم اور نیلم کا پانی روک لیا
بھارت کی ایک اور اشتعال انگیزی، دریائے جہلم اور نیلم کا پانی روک لیا
مظفرآباد (آن لائن) عالمی عدالت کی جانب سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ڈیم بنانے کی اجازت دینے کے 24 گھنٹے بعد بھارت نے آزاد کشمیر کے دو دریاﺅں نیلم اور جہلم کا پانی روک لیا اور دریا اب نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ڈیم تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی مگر بھارت اس ڈیم کا آدھا پانی پاکستان کو دینے کا پابند تھا جس پر فیصلہ بھی ہوگیا مگر عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد چوبیس گھنٹوں میں بھارت نے رنگ بدل دیا۔ دریائے جہلم کیساتھ ساتھ دریائے نیلم کا پانی بھی روک لیا جس کے بعد ان دریاﺅں کے کنارے آباد لاکھوں افراد پانی سے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ نیلم جہلم پراجیکٹ بند ہونے کا امکان ہے۔ عوام نے شدید احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا عالمی عدالت بھارت کی دوغلی پالیسی کا نوٹس لے۔ بھارت کشن گنگا ڈیم بنانے کی آڑ میں آزاد کشمیر کا پانی بند کرانا چاہتا ہے۔ لہٰذا اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر عالمی سطح پر احتجاج کریں۔
جہلم/ نیلم/ پانی بند