• news
  • image

امام حسین کے چہلم پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں‘ غفلت برداشت نہیں ہو گی : شہباز شریف

امام حسین کے چہلم پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں‘ غفلت برداشت نہیں ہو گی : شہباز شریف

لاہور (خبر نگار) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ حضرت امام حسےنؓ کے چہلم کے موقع پر سکےورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائےں جبکہ کرسمس پر بھی سکیورٹی انتظامات کیلئے مﺅثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ سکےورٹی انتظامات کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت ےا کوتاہی ہرگز برداشت نہےں کی جائے گی۔ جلوسوں کی حفاظت کے لئے منتخب نمائندے انتظامی اور پولےس افسران خود فےلڈ مےں موجود رہےں۔ جلوسوں کے روٹس پر جنرےٹرز اور لائٹس کا مناسب بندوبست ہونا چاہئے۔ حساس مقامات پر اضافی نفری تعےنات کی جائے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائےں۔ وہ گذشتہ روز وےڈےو کانفرنس کے ذرےعے صوبے کے 9ڈوےژنوں کے منتخب نمائندوں،کمشنرز اور رےجنل پولےس افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کے دوران حضرت امام حسےنؓ کے چہلم اور کرسمس کے موقع پر کئے گئے سکےورٹی انتظامات کا تفصےلی جائزہ لےا گےا۔ شہبازشرےف نے وےڈےو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قےام امن سے بڑھ کرکوئی ترجےح نہےں ہوسکتی۔ پولےس عوام کے جان و مال، عزت وآبرو کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض محنت، جانفشانی اور دےانتداری سے سرانجام دے۔ امن کے بغےر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار نہےں کےا جاسکتا۔ امن و امان اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے منتخب نمائندوں، انتظامی اور پولےس افسران کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ حضرت امام حسےن ؓ کے چہلم کے موقع پر فول پروف سکےورٹی انتظامات کو ہر صورت ےقےنی بنا ےاجائے۔ انتظامےہ اور پولےس وضع کردہ سکےورٹی پلان پرعملدرآمد ےقےنی بنائے۔ جلوسوں کی حفاظت کے لئے 4درجاتی حصار بناےا جائے اور تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کےمروں کے ذرےعے نگرانی کی جائے، صوبے مےں قانون کی عملداری کو ہر قےمت پر ےقےنی بناےا جائے گا۔اہم سب نے مل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے اور پ±رامن معاشرے کی تشکےل کےلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ شرپسند عناصر پرکڑی نظررکھی جائے۔ منتخب نمائندے اور انتظامےہ عوام، تاجر برادری اور علمائے کرام سے قرےبی رابطہ رکھےں۔ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پوری قوم اےک پلےٹ فارم پر اکٹھی ہو تاکہ اتحاد کی قوت سے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک مےںملاےا جاسکے۔ مذہبی منافرت پھےلانے والے عناصر کے خلاف بلا امتےاز کارروائی عمل مےں لائی جائے۔ لاو¿ڈ سپےکر کے استعمال کی پابندی کے قانون پر عملدرآمد کو ہر صورت ےقےنی بناےا جائے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران تمام ڈوےژنل کمشنروں کے دفاتر مےں متعلقہ ڈوےژنوں سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزرائ، منتخب نمائندے، کمشنرز اور رےجنل پولےس افسران موجود تھے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترک وزیراعظم طیب اردگان کو لاہور آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ترکی پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور اب پاک ترک دوستی نئے دور میں داخل ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میٹروبس سروس، سالڈویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں ترکی کا فنی اور مالی تعاون قابل تحسین ہے جس سے دونوں برادر ممالک میں تجارتی اور معاشی روابط مزید بڑھیں گے۔ اہل ترک سے پاکستان کے سماجی، سیاسی ، مذہبی اور تجارتی روابط صدیوں پر محیط ہیں۔ ترک وزیراعظم طیب اردگان کی آمد سے تعلقات مستحکم ہوں گے۔ علاوہ ازیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہبازشرےف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں قائم کی جانے والی انسداد دہشت گردی فورس محکمہ پولیس کے ماتحت ہوگی۔ انسداد دہشت گردی فورس کو جدید سازوسامان اور تربیت سے آراستہ کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی فورس صوبے میں تخریب کاری کی کارروائیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ دریں اثناءشہبازشریف نے بورے والا کے رکن قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد آرائیں کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
شہبازشریف

epaper

ای پیپر-دی نیشن