اداکار راشد محمود کے نوجوان بیٹے کا انتقال
لاہور (سٹی رپورٹر) اداکار راشد محمود کے جواں سال بیٹے اظہر محمود انتقال کر گئے۔ وہ بیرون ملک نجی ائر لائن میں ملازمت کرتے تھے اور تین روز قبل پاکستان آئے تھے گذشتہ رات اچانک طبیعت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ نماز جنازہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے شرکا میں سہیل احمد، قوی خان، اورنگ زیب لغاری، اچھی خان، اعجاز کامران، شہزاد رفیق، خالد بٹ، اشرف خان، نعمان اعجاز، انور علی، حسن عسکری، رشید علی، نور الحسن اور بابا نجمی شامل تھے۔ مرحوم کی رسم قل آج بروز پیر 71 شادمان نزد کرکٹ ہاوس جیل روڈ میں 2 بجے ادا کی جائیگی۔