• news

چیئرمین رہا تو آئندہ سال بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائیگی: نجم سیٹھی

دبئی(این این آئی)قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیئرمین رہا تو آئندہ سال پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اختیارات ملے توعملی طورپرانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے تیارہوجائیں گے۔ قائم مقام چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے ذہنی طورپرتیارہیں،عملی طورپرنہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر میں عہدے پر رہاتو آئندہ سال پاکستان میں اانٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستانی ٹیم اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ کررہی ہے ہر میچ پر بھی تنقید نہیں کر نی چاہیے انہوں نے کہاکہ سری لنکا کی ٹیم بھی مضبوط ٹیم ہے اسے آسان حریف تصور نہیں کیا جائے -

ای پیپر-دی نیشن