• news

سکیورٹی انتظامات کیے جائیں تو ٹیم پھر پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے : سری لنکا کرکٹ بورڈ

کراچی(این این آئی)سری لنکا کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر راجیتھ فرنانڈو نے کہا کہ سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں تو ہماری ٹیم ایک بار پھر وہاں کا دورہ کرسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میں راجیتھ فرنانڈو نے کہاکہ مشکل وقت میں خود پاکستان نے کئی مرتبہ سری لنکا کا ساتھ دیا، ہم وہاں کی صورتحال کو سمجھتے اور مدد کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی اور ایس ایل سی کے منیجر نشانتھا رانا ٹنگا دونوں ہی سیریز کے دوران یواے ای میں ہیں،ان کے درمیان ملاقات میں معاملے پر گفتگو ہوسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن