• news

امپریل کرکٹ کلب نے آصف زمان میموریل کلب کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) امپریل کر کٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آصف زمان میموریل کرکٹ کلب کو سات رنز سے شکست دے دی۔کارسن گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں امپریل کلب نے پہلے کھیلتے ہو ئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔ حسن 31، ناصر شاہ 21، وقاص 19ذوالکفل 18 اور فرحان مسعود 17رنز بناکر نمایاں رہے۔ جواب میں آصف زمان میموریل کر کٹ کلب کی ٹیم 178رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ،ذیشان شبیر 50، سعید الحسن 34، امین 24 اور عبد السلام 19رنز بناکر نمایاں رہے۔

ای پیپر-دی نیشن