• news

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام پیر سیدنا مہر علی شاہ گیلانیؒ کی یاد میں خصوصی نشست آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہوگی

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور میں  حضرت پیر سیدنا مہر علی شاہ گیلانیؒ کی یاد میں خصوصی نشست آج سوموار23 دسمبر کو ساڑھے 10 بجے صبح منعقد ہوگی۔ اس نشست کے مہمان خصوصی سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف صاحبزادہ پیر سید غلام معین الحق گیلانی ہوں گے۔ مقررین میں چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’اوصاف‘‘ مہتاب خان، جسٹس (ر) نذیر اختر، ڈاکٹر سید ریاض الحسن گیلانی، مفتی محمد مشتاق اور شیخ عبد الحمید شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن