• news

پاکستان، بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کی ملاقات کل ہو گی، انتظامات مکمل

لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنزکی ملاقات کل 24دسمبر کو ہوگی جس میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کو مزید موثر بنانے پرغورکیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں فریق کنٹرول لائن کی صورتحال اور ورکنگ باونڈری پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، میجر جنرل عامر ریاض  بھارتی ہم منصب سے ملاقات کرینگے جبکہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز ملاقات کے بعد واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستانی علاقے پونچھ میں بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن