پبلک اکائونٹس کمیٹی کا تعارفی اجلاس 30 دسمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کا پہلا تعارفی اجلاس 30 دسمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا۔ تعارفی اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اختر بلند رانا، چیئرمین اور ارکان کمیٹی کو آڈٹ کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں تمام وفاقی وزارتوں کے پرنسپل اکائونٹنگ افسر بھی شرکت کریں گے جنہیں سید خورشید شاہ وزارتوں کے آڈٹ اور اخراجات کے حوالے سے ہایات جاری کریں گے۔