• news

وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے فضل الرحمن کی نوازشریف سے جلد ملاقات کا امکان، دورہ بھارت کے حوالے سے بریفنگ دینگے

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم میاں نوازشریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان اہم ملاقات جلد متوقع ہے۔ مولانا فضل الرحمن اپنے دورہ بھارت کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دینگے جبکہ نوازشریف جے یو آئی (ف) کو وفاقی کابینہ میں شمولیت کی نوید سنا سکتے ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا رکن قومی اسمبلی اکرم خان درانی کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں وفاقی وزارت کا قلمدان سونپے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن