شام : بمباری اور کار بم دھماکہ ‘12 بچوں سمیت 53 جاں بحق
دمشق (اے ایف پی) شام کے صوبہ حمص میں کار بم دھماکے اور بمباری میں 12 بچوں 53 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سکول کے 5 بچوں سمیت 7 اور حلب میں بمباری سے 46 افراد جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ سرکاری خبررساں ایجنسی نے حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا یہ دھماکہ باغیوں نے ایک پرائمری سکول کے قریب کیا۔ بتایا جاتا ہے صوبہ حلب میں لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں پچیس افراد مارے گئے۔ ان میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ یاد رہے حلب میں چند روز قبل بھی شیلنگ سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ادھر برطانوی ڈاکٹر کی نعش وطن واپس بھیج دی گئی: وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ شام کو اسکا جواب دینا پڑے گا۔