• news

200پاکستانی ماہی گیروں کو جلد رہا کر دیا جائیگا: من موہن سنگھ

نئی دہلی(اے پی اے) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا بھارتی جیلوں میں قید دو سو پاکستانی ماہی گیروں کو جلد رہاکر دیا جائے گا۔ پاکستان سے اسی طرح کے جوابی اقدام کی توقع ہے۔ نئی دہلی میں ریاست گجرات سے آئے ماہی گیروں کے وفد سے ملاقات میں بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کے برسوں سے قید ماہی گیروں کو رہا کرنیکی کوشش جاری ہے۔ انتظامات مکمل ہونے پر ان کو فوری طور پر رہا کر دیا جائیگا۔ من موہن سنگھ نے کہا گجرات اور دیگر ریاستوں میں پاکستان کے ماہی گیر قید ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن