• news

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے اپنے بیٹے شہزادہ مشال کو گورنر مکہ مقرر کر دیا

ریاض (رائٹرز) سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے اپنے بیٹے شہزادہ مشال کو صوبہ مکہ کا گورنر مقرر کیا ہے جو ملک کا ایک انتہائی اہم منصب شمار ہوتا ہے۔ ان کے پیشرو شہزادہ خالد الفیصل کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔ سعودی تجزیہ کاروں کے مطابق انہیں وزیر تعلیم مقرر کرنے کا مقصد تعلیمی اصلاحات کے رکے ہوئے عمل کو دوبارہ شروع کرنا ہے تاکہ مذہبی قدامت پسندوں کے اثر و رسوخ کو روکا جائے۔ ان تبدیلیوں کا اعلان سرکاری میڈیا کے ذریعے ایک شاہی فرمان میں کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان تبدیلیوں سے 90 سالہ شاہ عبداللہ کی اس خواہش کا اظہار ہوتا ہے کہ مستقبل کیلئے اپنے بیٹوں اور دیگر اتحادیوں کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جائے۔ شاہ عبداللہ اپنے بیٹے میطب کو سعودی عرب نیشنل گارڈز کا وزیر، بیٹے عبدالعزیز کو نائب وزیر خارجہ اور بیٹے ترکی کو ریاض کا گورنر بنا چکے ہیں۔ مشال گورنر مکہ بننے سے پہلے یمن کی سرحد سے ملحقہ صوبہ نجران کے گورنر تھے۔

ای پیپر-دی نیشن