• news

پاکستان فرانس سٹرٹیجک مذاکرات اگلے ماہ پیرس میں ہونگے

اسلام آباد (مقبول ملک / دی نیشن رپورٹ) پاکستان اور فرانس کے درمیان سیکرٹریوں کی سطح پر دوطرفہ سٹرٹیجک شراکت کے مذاکرات اگلے ماہ پیرس میں ہونگے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق خارجہ سیکرٹری اعتزاز احمد چودھری اپنے فرانسیسی ہم منصب سے اگلے ماہ فالو اپ مذاکرات کرینگے۔ ان مذاکرات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور دوسرے امور پر بات ہو گی۔ جی ایس پی پلس حیثیت ملنے کے بعد پاکستان اپنی بیرونی تجارت بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یورپی یونین کے ساتھ اس وقت 1.4 ارب یورو کی تجارت ہورہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن