• news

بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے واپڈا کے ریونیو میں 100 فیصد اضافہ

اسلام آباد (راجہ عابد پرویز/ خبر نگار) بجلی کی قیمتیں بڑھنے کے بعد واپڈا کے ریونیو میں سو فیصد اضافہ ہوگیا، گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں واپڈا کو بجلی کے بلوں کی مد میں 59 ارب وصول ہوئے تھے جبکہ رواں سال اسی مہینے ریونیو ایک سو ارب سے بڑھ گیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے بجلی کے خرچ میں اضافہ نہیں ہوا اس کے باوجود کہ رواں سال بجلی کی لوڈ شیڈنگ خاصی کم رہی۔ بجلی کے نرخ بڑھاتے وقت وزارت پانی و بجلی نے فارمولا کچھ اس طرح بنایا کہ تمام کیٹیگری کے صارفین کے بلوں میں سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں مجموعی طور پر 6 ارب 30 کروڑ 64 لاکھ بجلی کے یونٹ جبکہ رواں سال 6 ارب 30 کروڑ 60 لاکھ یونٹس خرچ ہوئے۔ اس سال واپڈا نے بجلی کے ہزاروں نئے کنکشن بھی دیئے۔ مگر بجلی کے خرچ میں کمی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے حکومت کی جبری بچت پالیسی کی وجہ سے صارفین نے بجلی کے استعمال میںکمی کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن