کامیاب ہو کر ایجنٹس برادر کو امپورٹڈ لیڈروں سے تحفظ دلایا جائے گا: میاں طلعت
کامیاب ہو کر ایجنٹس برادر کو امپورٹڈ لیڈروں سے تحفظ دلایا جائے گا: میاں طلعت
لاہور (پ ر ) الخدمت گروپ جیت کر اپنی ایجنٹس برادری کو امپورٹڈ لیڈروں، جرنیلوں اور وڈیروں سے تحفظ دلائے گی اب انہیں کوئی ایکسپلائٹ نہیں کر سکے گا۔ ڈیلر برادری میرا خاندان ہے اور اپنے خاندان کی عزت کی حفاظت کرنا ہمیں آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابقہ چیئرمین، صدر الخدمت گروپ کے روح رواں امیدوار برائے صدارت الیکشن 2014/15 میاں طلعت نے ڈی ایچ اے فیز 5 کے بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 28 دسمبر تک میرا وکالت نامہ آپ کے پاس ہے جبکہ29 دسمبر کے بعد آپ ایک بار پھر میری ذمہ داری ہونگے۔