• news
  • image

حکومت نے پانچ ماہ میں بنکوں سے 279 ارب روپے کے قرضے لئے

حکومت نے پانچ ماہ میں بنکوں سے 279 ارب روپے کے قرضے لئے

کراچی (آئی اےن پی) سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں نے رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران 524ارب روپے کے قرضے جاری کئے جن میں سے 297ارب روپے قرضے حکومت نے حاصل کئے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2013 میں سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے مجموعی حکومتی قرضوں کی مالیت 5800ارب روپے تھی جو نومبر 2013 کے اختتام تک 6097ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، 5 ماہ کے دوران سٹیٹ بینک کی جانب سے حکومت کو 436ارب روپے جاری کئے گئے جبکہ کمرشل بنکوں کو حکومت نے 138ارب روپے کے قرضے لوٹا دیئے، نومبر کے اختتام تک حکومت پر سٹیٹ بینک کے قرضوں کی مالیت 2634ارب روپے جبکہ کمرشل بینکوں کے قرضوں کی مالیت 3463ارب روپے ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ 5ماہ کے دوران 259ارب روپے کے غیرسرکاری قرضے بھی جاری کئے گئے ۔جن میں سے 180ارب روپے کے قرضے نجی شعبے کو جاری کئے گئے، نجی شعبے کو جاری کردہ قرضوں میں سے 160ارب روپے کے قرضے کاروبار کیلئے جاری کئے گئے، 5 ماہ کے دوران پرسنل لونز کی مالیت میں 17.04 ارب روپے کا اضافہ ہوا جن میں 13.73ارب روپے کے صارف قرضے شامل ہیں، جولائی سے نومبر تک ہاﺅسنگ فنانس میں 2.557 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں، جون 2013کے اختتام تک ہاﺅسنگ فنانس کی مالیت 38.96 ارب روپے تھی جو نومبر کے اختتام تک کم ہوکر 36.41 ارب روپے پر آگئی، گاڑیوں کی خریداری کیلئے جاری کردہ قرضوں میں 5 ماہ کے دوران 4.59ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور آٹو لونز کی مالیت 50.487 ارب روپے سے بڑھ کر 55.082ارب روپے تک پہنچ گئی، کریڈٹ کارڈز کے ذریعے دیے گئے قرضوں کی مالیت 21ارب 79کروڑ سے بڑھ کر 22ارب 25کروڑ روپے کی سطح پر آگئی، ذاتی صارف قرضوں کی مالیت 99.80ارب روپے سے بڑھ کر 1کھرب 11 ارب 19 کروڑ روپے پر آگئی۔
قرضے

epaper

ای پیپر-دی نیشن