قومی اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے گار لائینگے: گورنر سرور
قومی اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے گار لائینگے: گورنر سرور
لاہور(خبر نگار)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قومی اداروں کی ترقی اورا نہیں منافع بخش بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی اور اس مقصد کے لئے ان اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنر ہاﺅس لاہور میں (پی آئی اے) سینئر سٹاف ایسوسی ایشن ”الائنس آف فرینڈز گروپ“کے نو منتخب صدر اشیاق لون سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پی آئی اے ملک کا اہم قومی ادارہ ہے جو نہ صرف عوام کو ہوائی سفر ی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے درخشاں روایت قائم کیے ہوئے ہے بلکہ اس ادارے نے عالمی سطح پر بھی ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ا ن اداروں کی مزید ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی واضح پالیسی ہے کہ ان قومی اداروں میں میرٹ کا بول بالا کیا جائے اور اہم پوسٹوں پر موذوں افراد تعینات کئے جائیں ۔